ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل بندر روڈ پرسڑک کنارے جمع کی گئی تعمیراتی اشیاء بلدیہ نے ضبط کرلی

بھٹکل بندر روڈ پرسڑک کنارے جمع کی گئی تعمیراتی اشیاء بلدیہ نے ضبط کرلی

Sat, 07 Jul 2018 12:41:58    S.O. News Service

بھٹکل 7؍جولائی (ایس اونیوز) شہر کے بندر روڈ سیکنڈ کراس میں ایک گھرکی تعمیراتی اشیاء جو سڑک کنارے جمع کی گئی تھیں اس سے برساتی نالا ڈھک گیا تھا اور بارش کے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تھی۔ ا س کے علاوہ بارش کا پانی آس پا س کے گھروں میں گھسنے کی شکایت بلدئی کو موصول ہورہی تھی۔ 

بتایا جارہا ہے کہ بلدیہ کی طرف سے مذکورہ شخص کو تعمیراتی سازوسامان سڑک کنارے سے ہٹانے کی بارہا تاکید کرنے کے باوجود وہ شخص اس پر دھیان نہیں دے رہا تھا۔ لہٰذا بلدیہ افسران نے کارروائی کرتے ہوئے یہاں پر ذخیرہ کی گئی جیلّی ضبط کرلی ہے۔ ہیلتھ آفیسر سوجیا نے بتایا کہ عوامی شکایت پر یہ کارروائی کی گئی ہے اور جرمانہ ادا کرنے پر ہی مالک کوضبط کی گئی جیلّی واپس دی جائے گی۔


Share: